1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل

1 اپریل 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کی سزائیں معطل کرتے ہوئے اس کیس میں ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4eJWs
Pakistans Ex-Premier Khan zu mehrjähriger Haft verurteilt
تصویر: Arif AliAFP

سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں اکتیس جنوری کو چودہ چودہ سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی تھی۔

حالیہ الیکشن سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے دس سال کے لیے نااہل بھی قرار دے دیا تھا۔

عمران خان پر متعدد دیگر مقدمات بھی دائر کیے گئے اور وہ سزائیں بھی کاٹ رہے ہیں۔ توشہ خانہ ریفرنس ان میں سے صرف ایک کیس ہے۔

پی ٹی آئی کی مشکلات، انتخابی حکمت عملی اور توقعات

عمران خان ان مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ان کی سیاسی پارٹی پر کریک ڈاؤن بھی کیا گیا۔ ان کی سیاسی پارٹی کا نشان واپس لے لیا گیا جبکہ تحریک انصاف پاکستان کو ایک پارٹی کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔

 اس کے باوجود عمران خان کے حامی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑتے ہوئے سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے۔

الیکشن میں کامیابی کے بعد بھی عمران خان نے دہرایا کہ ملک کے جمہوری اداے ملک کی طاقتور فوج کی ایما پر انہیں سیاست سے دور کرنے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم پاکستانی فوج عمران خان کے ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

ع ب / ک م (اے پی، روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں